‘رئیس’ اور’قابل’ کا مقابلہ: شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم آگے

جب بھی دو بولی وڈ فلمیں مدمقابل ریلیز کی جاتی ہیں تو ایسا بہت کم ہی ہوا ہے کہ دونوں ہی فلموں نے ایک جیسی کمائی حاصل کی ہو، کوئی آگے تو کوئی پیچھے رہ ہی جاتی ہے، اور ایسا ہی کچھ شاہ رخ خان کی ‘رئیس’ اور ہریتھک روشن کی ‘قابل’ کے ساتھ ہوا۔

Capture.JPGفلم ‘رئیس’ اور ‘قابل’ رواں سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، ان دونوں ہی فلموں میں بولی وڈ کے نامور اداکاروں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

‘رئیس’ میں شاہ رخ خان، نوازالدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا جبکہ دوسری جانب ‘قابل’ میں ہریتھک روشن، یامی گوتمی، راہول روئے اور رونت روئے نے جوہر دکھائے۔

تاہم اگر باکس آفس پر کمائی کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ نے ہریتھک روشن کی ‘قابل’ کو کافی پیچھے چھوڑ دیا۔

بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ‘رئیس’ نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے، جبکہ ہریتھک روشن کی ‘قابل’ نے 100 کروڑ ہندوستانی روپے حاصل کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ان فلموں کے لیے شائقین نے اپنا ردعمل ظاہر کیا:


‘رئیس’

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ‘شاہ رخ خان اس فلم میں آپ کا یہ اوتار بے انتہا پسند آیا، اس کردار کو آپ نے اپنا بنا لیا’۔

سونم کپور نے بھی ‘رئیس’ کی تعریف میں کہا کہ ‘بہترین کہانی اور اداکاری، رئیس شاندار فلم ہے’۔

‘قابل’

اداکار اکشے کمار نے فلم ‘قابل’ کی بےحد تعریف کی

ٹوئنکل کھننہ بھی ‘قابل’ کی مداح ہوں گئیں۔


اگر ان فلموں کی کہانی پر غور کیا جائے تو یہ ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، فلم ‘رئیس’ ایک گجراتی گینگسٹر کی زندگی پر مبنی ہے جو گجرات میں منشیات کا کاروبار کرتا ہے، جبکہ ‘قابل’ کی کہانی دو اندھے میاں بیوی کی زندگی پر ہے، جن کی زندگی ایک بُرے حادثے نے بالکل تبدیل کردی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: