وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہے:شیخ رشید

اسلام آباد(سیدتوقیرزیدی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ معاشرہ کرپشن سے پاک ہونے تک ملک ترقی نہیں کرے گا، پاناما لیکس کا ایک کیس عدالت کے اندر انصاف اور حقیقت پر لڑا جا رہا ہے جبکہ دوسرا باہر دھمکی کی گندی زبان میں لڑا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پاناما کیس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرایا گیا قطری شہزادے کے خط سمیت تمام دستاویزات جعلی ہیں لیکن اگر کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس میں 2 پٹاریاں کھلی ہیں لیکن ابھی تک مخدوم علی خان اور شاہد حامد کی پٹاری سے کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ زمانہ نہیں جب جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا گیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: