63 برسوں سے روزانہ ایک کلو ریت کھاکر زندہ رہنے والی خاتون

دنیا میں کوئی شخص چند روز بھی اگر روزانہ ایک ہی چیز کھائے تو وہ اکتا جائے لیکن بھارتی ریاست اتر پردیش میں 78 برس کی ایک خاتون گزشتہ 63 سال سے روزانہ ایک کلو ریت کھاتی ہے۔

کسماوتی نامی خاتون 15 برس کی تھی جب پہلی بار کسی طبیب کے کہنے پر ریت کا ذائقہ چکھا۔ وہ دن اور آج کا دن ریت کی لت سے جان نہ چھڑا سکی۔

اس عجیب لت کے باوجود کسما وتی شادی شدہ اور صحت مند ہے، کسماوتی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے جو صحت مند ہیں۔

بچوں کی پیدائش کے بعد بھی کسماوتی نے ریت کھانے کا سلسلہ نہ چھوڑا۔ 78 سالہ کسماوتی کے اب پوتے اور پوتیاں بھی ہو چکے ہیں۔

کسماوتی ریت کھانے سے پہلے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ریت کو دھوکر دھوپ میں سکھاتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق كسماوتی اب بھی مکمل طور صحت مند ہیں اور روزانہ کھیتی باڑی بھی کرتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسماوتی کو ایسی بیماری لاحق ہے جس میں انسان نہ کھائی چیزیں بھی کھانے لگتا ہے۔

اگر ریت جیسی مضر صحت چیز کھانے سے بھی ان کے جسم اور معدے پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ریت ان کے جسم میں کسی کمی کو پورا کرتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: