شکرگڑھ: باپ نے بیٹیوں کو نالے میں پھینک دیا،ایک بچی جاں بحق

شکر گڑھ: صوبہ پنجاب کے ضلع نارروال میں ایک شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو نالے میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔

ضلع نارروال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد کاشف کے مطابق نارروال کی تحصیل شکر گڑھ کا رہائشی امجد گجر نامی شخص گذشتہ رات 9 بجے کے قریب اپنی 2 بیٹیوں کو برگر کھلانے کے لیے لے کر گیا اور پھر واپسی پر اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو راستے میں آنے والے برساتی نالے میں پھینک دیا۔

ڈی پی او کے مطابق نالے میں ایک سے ڈیڑھ فٹ کے قریب پانی موجود تھا، جہاں مذکورہ شخص نے اپنی بیٹیوں 12 سالہ زینب اور 8 سالہ مریم کو رات ڈیڑھ بجے تک بٹھائے رکھا اور پھر خود گھر واپس آگیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امجد کے بچیوں کے بغیر گھر واپسی پر دیگر اہلخانہ رات دو ڈھائی بجے کے قریب نالے پر پہنچے، تاہم تب تک مریم سردی لگنے یا ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوچکی تھی، جبکہ دوسری بچی زینب کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم امجد گجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

دوسری جانب شکرگڑھ کے سٹی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: