اصغر شاہ خلجی نے 2014میں بختاور آباد میں ماسٹر محمد اسلم کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج نمبرفرسٹ اصغر شاہ خلجی نے 2014میں بختاور آباد میں ماسٹر محمد اسلم کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نمبر فرسٹ اصغر شاہ خلجی نے ماسٹر محمد اسلم ولد امان اللہ سکنہ بختاور آباد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم شاہ جہان ولد سلطان سکنہ بختارو آباد کو سزائے موت سنانے کا حکم کیا۔ اسطرح عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم کیا۔ عدالت نے مقتول کی طرف سے لطیف خان بلوچ اور عامر پی پی پیش ہوئے۔28مئی 2014میں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقعہ علاقہ بختاور آبا دمیں ماسٹر محمد اسلم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ جارہا تھا کہ اس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اس کی دعویداری مدعی پارٹی نے شاہ جہان پر کی تھی جس کو گذشتہ روز عدالت نے سزا سنادی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: