شاہ حسن خیل میں گلہ دبا کر اور فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں جائی والا اور شاہ حسن خیل میں گلہ دبا کر اور فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا،پہاڑ پور اور نواب پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں گاؤں جائی والا میں ملک زبیر جائی کی اراضی میں 34سالہ غلام عباس ولد محمد امیر سکنہ احمد شاہ والی تحصیل پیپلاں کی پولیس کا نعش ملی جس کو رسی سے پھندا لگا کر گلا گھونٹا گیا تھا ہاتھ رسی سے بند تھے اور چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے جس سے نامعلوم ملزمان نے قتل کیا تھا۔ تھانہ پہاڑ پور میں مقتول کے والد محمد امیر نے 302/404ppcکے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس کا بیٹا 26جنوری 2017کو مزدوری کے لئے چنگ چی رکشہ پر مزدوری کیلئے نکلا لیکن واپس نہیں آیا تاہم گذشتہ روز اس کی نعش ملی لیکن چنگ چی رکشہ غائب تھا۔ دوسرے واقعے میں تھانہ پنیالہ میں گاؤں شاہ حسن خیل میں دوستی سے انکار پر دو ملزمان نے سولہ سالہ ابراہیم ولد مطیع اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نواب پولیس نے مقتول کے ماموں کی رپورٹ پر شریف اللہ اور جاوید کے خلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: