کسان پیکیج کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے. نادر چٹھہ

ملتان (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات سے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے کسان پیکیج دیا گیا۔ محکمہ زراعت کے افسران کاشتکاروں کی رہنمائی اور انہیں جدید زرعی عوامل سے آگاہ کرنے کیلئے فیلڈ میں جاکر ان کی رہنمائی کریں۔ کسان پیکیج کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے عمل کو مزید سادہ بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار بلاسود قرضوں کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ملنے والے زرعی آلات کی فراہمی میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت کھادوں پر دی جانے والی سبسڈی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی بارے باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔ فیلڈ ٹیمیں ہمہ وقت کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ان کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ان کی بروقت داد رسی کی جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے میپکو کے حکام سے کہا کہ وہ بجلی کے بلوں کی درستگی کے عمل کو تیز کریں تاکہ کاشتکار بقایا جات جلد از جلد جمع کراسکیں۔انہوں نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کو ہدایت کی کہ جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف درج مقدمات کی عدالتوں میں پیروی یکسوئی کے ساتھ کریں تاکہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انہار کا عملہ پانی چوری کے سلسلہ میں پورے موگے کے کاشتکاروں کی بجائے تحقیق کے بعد صرف ملوث کاشتکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے۔ پانی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے نگرانی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ ٹیل کے کاشتکاروں سے کسی قسم کی زیادتی نہ ہو۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے شرکا کو سبزیوں، دالوں، فروٹ فلائی، ای کارڈ کریڈٹ سکیم، لیزر لینڈ لیولر، پکے کھالہ جات اور ڈرپ سپرنکلر اریگیشن کے منصوبہ جات کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ای کریڈٹ سکیم کے تحت ملتان میں اب تک 3ہزار 885 کاشتکاروں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملتان ڈویژن رانا احمد منیر، اسسٹنٹ کمشنرز (یو ٹی) ناصر شہزاد و محمد عامر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد عمر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع) چوہدری نصیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں، وائس پریذیڈنٹ محمد شعیب گل، ظہور احمد نیشنل بنک، ایکسئین انہار عبدالواحد، سمیت پیسٹی سائیڈز و فرٹیلائزر کمپنیوں اور کسان تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: