گوجرانوالہ مکان کی چھت گر نے سے باپ اور 4بچے جاں بحق ٗ ماں شدید زخمی

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ کے علاقے گوندلا والا میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 4 بچے جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلا والا کے رہائشی تاج دین اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ ایک کمرے کے مکان میں سو رہا تھا کہ رات دیر گئے اچانک چھت ان پر گر گئی جس سے تاج دین اپنے 4 بچوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ٗ بچوں کی والدہ عظمیٰ شدید زخمی ہو گئیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی خاتون کو ملبے سے باہر نکالا۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ٗ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ علی احمد، 7 سالہ فہد، 5 سالہ سحر اور ننھی مدیحہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق تاج دین گدھا گاڑی چلا کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا اور حالیہ بارش کے باعث اس کے مکان کی چھت ٹپکتی تو وہ چھت پر مٹی ڈال کر اسے بھرتا رہتا اور جب چھت زیادہ وزن برداشت نہ کر سکی تو نیچے آ گری۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: