آر آئی یو جے انتخابات جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ ، افضل بٹ صدر ، ناصر ہاشمی سینئر نائب صدر ، علی رضا علوی جنرل سیکرٹری، اصغر چوہدری سکرٹری مالیات ،جاوید سومرو، خالد گردیزی جوائنٹ سیکرٹری منتخب

اسلام آباد ( توقیر خان)  راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کرلیا ، افضل بٹ صدر ، ناصر ہاشمی سینئر نائب صدر ، علی رضا علوی جنرل سیکرٹری ، اصغر چوہدری سکرٹری مالیات ، خالد گردیزی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار افضل بٹ نے 872 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے شہریار خان نے 506 ووٹ حاصل کیے ، ناصر ہاشمی 854 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ، جرنلسٹ پینل کے ہی صغیر چوہدری 765 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد پینل کے ستار چوہدری اور محمد اسلم نے بالترتیب 419 اور 47 ووٹ حاصل کیے ، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کے علی رضاعلوی 798 ووٹ لیکر کامیا ب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے شکیل قرار نے 597 ووٹ حاصل کیے ، جرنلسٹ پینل کے جاوید سومرو 862 اورسید خالد گردیزی 735ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے اسد اشرف نے 404اور عائشہ خان نے 593 ووٹ حاصل کیے ، اسی طرح سیکرٹری مالیات کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کے اصغر چوہدری 835 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل شاہد سرا نے 440 ووٹ حاصل کیے ۔

گورننگ باڈیکی نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے عامر عباسی ، عاصم یاسین ، فہیم زبیر عباسی ، مدثر راجہ ، شازیہ نئیر ، سید سمر عباس ، طلعت فاروق ، طارق علی ورک ، وحید رسول چوہدری اور زین ہاشمی کامیا ب ہوئے ۔

آزاد پینل کے قائدین نے نتائج تسلیم کرتے ہوئے جرنلسٹ پینل کے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: