الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف سپیکر کے ریفرنسز پر سماعت 15 فروری تک ملتوی

اسلام آباد(سیدتوقیرزیدی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز پر سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف (ن) لیگی ارکان قومی اسمبلی محمد طلال چوہدری، دانیال عزیز، محمد خان ڈرھا اور دیگر کی جانب سے دائر ریفرنسز پر سماعت کی۔دوران سماعت (ن) لیگی ارکان کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ جبکہ عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری پیش ہوئے دوران سماعت نعیم بخاری نے کمیشن سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے جس پر چیف الیکشن کمیشن نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کرنے کی تجویز دی۔ ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے، چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا آپ ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ وہ ویلنٹائن ڈے نہیں مناتے تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: