حکومت کی ناقص پالیسیاں ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث کا باعث بن رہی ہیں؛جمشید اقبال چیمہ

لاہور (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا،اوگرا سے اختیارات چھیننے کے بعد حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں رد وبدل کے معاملے پر من مانیاں شروع کر دی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث کا باعث بن رہی ہیں۔ بغیر کسی جواز کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر جتنے مرضی مظالم ڈھا لیں انہیں ایک دن عوام سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا اور پانامہ کیس اس کی بنیاد بنے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیاجائے بلکہ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جارہے اضافی ٹیکسز بھی واپس لئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: