ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی‘ 34اشتہاری مجرمان سمیت61ملزمان گرفتار

ملتان(بیورورپورٹ) ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد اقبال سے 06 لیٹر شراب، ملزم فرحان سے 15 لیٹر شراب، ملزم غلام علی سے 09 لیٹر شراب،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم فرحان سے 01 بوتل ولائتی شراب، ملزم محمد بلال سے 01 بوتل ولائتی شراب، ملزم امداد علی سے 01 ٹن بئیر، ملزم محی الدین سے 02 بوتل شراب، ملزم اکمل سے 1/2 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم خالد جاوید سے 1020 گرام چرس، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم عثمان سے 120 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم راشد سے 1150 گرام چرس، ملزم فیصل سے 1120 گرام چرس، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم فقیر محمد سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم فیصل سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم زاہدسے 07 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ملتان پولیس کی نا جائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم فیروز سے رپیٹر 12 بور معہ 02 کارتوس، ریوالور،02 تلواریں اور 01 خنجر، ملزم اعجاز احمد سے پسٹل9/MM معہ 02 میگزین اور 40 گولیاں، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم بہاول بخش نے پسٹل معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم سجاد سے ریوالور 32 بور معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم طاہر اقبال سے پسٹل معہ 02 گولیاں برآمد کر کے مقدما ت درج کر لئے۔ ملتان پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان تنویراور شہزاد کو تاش جواء معہ وٹک رقم 1780/- روپے،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم یوسف کو پرچی جواء معہ وٹک رقم 450/- روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم نثار کو بھیک مانگنے پرقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان محمد اسحق اور محمد شفیق کو کو بغیر اجازت گھر کرایہ پر دینے پرقابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس کی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران134نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں 428نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 130موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے34اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملتان پولیس نے 34 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے14کا تعلق کیٹگری “A”سے ہے جبکہ20ملزمان کا تعلق کیٹگری “B”سے ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: