رینجرز کی بڑی کارروائی ، بابا لاڈلہ ساتھیوں سمیت مارا گیا

کراچی ۔ شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کر کے خوف و دہشت کی علامت لیاری گینگ وار کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلا کو دوساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت لیاری گینگ کے کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلا سکندر عرف سکو اور یاسین بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تینوں دہشتگرد پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ، مارے جانیوالے دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق رات گئے رینجرز نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا ہے، تو ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی پر فائرنگ کردی جس کے بعد ملزمان اور رینجرز اہلکاروں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ مقابلہ 35 منٹ تک جاری رہا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا دیگر 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ تین ملزما ن تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکاربھی زخمی ہوا ہے ، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت لیاری گینگ کے کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلا سکندر عرف سکو اور یاسین بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تینوں دہشتگرد پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ، مارے جانیوالے دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی، کارروائی کے دوران عمارتوں کی چھتوں سے ینجرزپرفائرنگ کی گئی۔ اس دوران نور محمد عرف بابا لاڈلا مارا گیا جبکہ بابا لاڈلاکے2 قریبی ساتھی بھی مقابلے میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والا ملزم یاسین عرف ماما با با لاڈلا کا دست راست سمجھا جاتا تھا جبکہ ملزم سکندر بابا لاڈلا کا قریبی ساتھی اور بطور سہولت کار کام کرتا تھا ۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سکندر عرف سکو 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا اور وہ جھٹ پٹ مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث تھا ۔ انہوں نے بتا یا کہ بابا لاڈلا نے لیاری میں متعدد ٹارچر سیل بنا رکھے تھے اور وہ پولیس کو 74 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے جبکہ سکندر عرف سکو کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ بابا لاڈلا لیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: