عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے۔راناثنااللہ

لاہور (بیورورپورٹ)صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قوم 2013کے انتخابات میں پاکستانی ڈونلڈٹرمپ سے بال بال بچ گئی ہے، مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں کسی سیاستدان کاقرض معاف نہیں کیاگیا، پاکستان کی سرزمین پردہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت سے اقدامات کی۔جمعرات کوصوبائی وزیرقانون راناثناللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ اور پہلے ادوار میں بھی کوئی قرض معاف نہیں کیاگیا۔راناثناللہ نے کہاکہ جس بھی محکمے نے بروقت جواب نہیں دیا یہ اس محکمے کی غفلت ہے،جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی متعلقہ محکمے کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں اور معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرکے محکمے کوبلایاجاسکتا ہے۔صوبائی وزیرقانون کا کہناتھاکہ گھوڑانکلا نہیں ہے،قطرکے بادشاہ نے پاکستان کادورہ کرناتھا،انہوں نے کہاکہ سربراہ مملکت کے آنے پرمحکمے اس طرح کی خط وکتابت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے،قوم 2013کے انتخابات میں پاکستانی ڈونلڈٹرمپ سے بال بال بچ گئی ہے۔واضح رہے کہ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پاکستان کی سرزمین پردہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت سے اقدامات کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: