پاکستان بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے عالمی اداروں کا تعاون چاہتا ہے ٗ وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(سیدتوقیرزیدی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے عالمی اداروں کا تعاون چاہتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹرکی ایگزیکٹو ڈائریکٹرارانچا گونزالازنے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے ارانچا گونزالاز کی جانب سے دورہ پاکستان پرخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں موجودہ حکومت کی جانب سے ملک کی معاشی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خواتین کوبا اختیاربنانے کیلئے پرعزم ہے،عالمی تجارت میں خواتین کی شمولیت بڑھائی جارہی ہے، ہماری حکومت قومی ای کامرس پالیسی تشکیل دے رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، مواصلات اورسڑکوں کی تعمیرمیں بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس کے ثمرات بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خزانہ، تجارت اورآئی ٹی کے وزرامل کرپالیسی تشکیل دے رہے ہیں اورہم بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے عالمی اداروں کا تعاون چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومتی اقدامات سے آئندہ چند ماہ میں شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹرارانچا گونزالازنے اس دوران کہا کہ پاکستان ترقی کررہا ہے اورمعیشت مستحکم ہورہی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اورامن کی صورتحال میں بھی بہتری آرہی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: