پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔جان اچکزئی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی دباؤ کے بغیر اپنی پالیسیوں کو مرتب دینے اور اس پر عملدرآمد کرنے والا ملک ہے ٗپاکستان دنیا بھر میں بھارت کو بے نقاب کر چکا ہے کہ وہ بنگلہ دیش، بھوٹان اور مالدیپ میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ملک ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم ڈھا رہا ہے اور اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو شہید،زخمی اور لاتعداد نوجوانوں کو پیلٹ گنز کے ذریعے نابینا کرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کشمیر میں معصوم لوگوں پر بھارتی مظالم سے اگاہ ہے اور پاکستان مؤثر طریقے سے تمام بین الاقوامی فورموں پر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کو اجاگر کر رہا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: