ٹیکسلا پولیس گردی کا شکا ر ملزم انور عدالت سے باعزت بری۔

ٹیکسلا (توقیر خان )پولیس گردی کا شکار ملز م عدالت سے باعزت بری۔ ملزم انور خان ولد زرین خان پر الزام تھا کہ اس نے مسجد کا چندہ باکس چوری کیا تھا ۔مدعی شبیر شاہ موہڑہ شاہ ولی شاہ کا الزام تھا کہ ملزم نے ایچ ایم سے رورڈ پر مسجد اہلحدیث کا چند ہ باکس چوری کیا جس پر سب انسپکٹر شکیل کیانی انچاری چوکی ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملزل انور خان کو اس کی رہائش گا جو کہ حسن ابدال میں موجود تھی سے 27 جنوری کو اٹھا لیا اور اس پر ایف آئی آر نمبر47/2017 کے مطابق زیر دفعہ380 پی پی سی مقدمہ درج کر لیاملزم کے وکیل معروف قانون دان راجہ طاہر ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا کہ ان کے موکل انور کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور ان پر لگائے الزامات چھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کو اس کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔ راجہ طاہر ایڈوکیٹ نے مجسٹریٹ علاقہ اسد اللہ خان کو مدلل دلائل د یتے ہوئے کہا کہ یہ کلم کھلا پولسی گردی ہے راجہ طاہر ایڈو کیٹ کے مدلل دلائل کو سنتے ہوئے مجسٹریٹ اسد اللہ خان نے انور خان کو با عزت بری کرنے کا حکم صادر فرما دیا ۔ اور ایف آئی کو خارج کر دیا۔ انور خان نے پولیس گردی کے خلاف 22 اے کی رٹ دائر کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا بے نقاب کیا جاسکے ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس پولیس گردی کے خلاف ڈی ایس پی کو بھی اطلاع دی لیکن پھر بھی ایف آئی آر دے دی گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: