ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد وطن واپسی پر گرفتار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رہنماؤں میں شمار ہونے والے سلیم شہزاد کو 25 سال کی جلاوطنی کے بعد وطن لوٹنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد امیگریشن حکام نے سلیم شہزاد کا پاسپورٹ ضبط کرلیا، جس کے بعد پولیس نے انھیں اپنی تحویل میں لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار نے تصدیق کی کہ سلیم شہزاد کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

راؤ انوار کے مطابق سلیم شہزاد کو ڈاکٹر عاصم کیس سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

سلیم شہزاد کے وطن پہنچنے سے قبل ہی ان کی گرفتاری کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں جب کہ انہوں نے خود بھی ایئرپورٹ پر اترتے ہی اپنی گرفتاری کے خدشات ظاہر کیے تھے۔

خیال رہے کہ سلیم شہزاد 1992 میں ریاستی اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے بعد خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے تھے اور گزشتہ 25 برس سے برطانوی شہر لندن میں رہائش پذیر تھے۔

گزشتہ برس اگست میں ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز اور پاکستان مخالف تقریر کیے جانے کے بعد متحدہ کے پاکستان میں موجود سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، اس طرح ایم کیو ایم کے 2 دھڑے بننے اور رہنماؤں کے تقسیم ہونے کے باوجود سلیم شہزاد نے خود کو کسی بھی دھڑے میں شامل ہونے سے الگ رکھا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سلیم شہزاد دبئی سے نجی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پیر 6 فروری کی صبح 11 بجے کے قریب کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے۔

سلیم شہزاد نے وطن روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیر کی صبح وطن روانہ ہونے کے حوالے سے ٹوئیٹ بھی کی تھی۔

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ان سے رابطے میں ہیں، مگر ان کا تعلق سب سے پہلے پاکستان سے ہے۔

سلیم شہزاد نے تاحال کسی بھی دھڑے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، تاہم وطن پہنچنے سے قبل ہی اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھیں کہ وہ متحدہ کے باغی رہنماؤں کی جماعت پاک سر زمین پارٹی ( پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کریں گے۔

پی ایس پی کی تردید

سلیم شہزاد کی پی ایس پی میں شمولیت سے متعلق چہ مگوئیاں ہونے کے بعد پاک سر زمین پارٹی نے ان کی شمولیت کی تردید کردی۔

پی ایس پی ترجمان افتخارعالم نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں 200 فیصد یقین دلاتا ہوں کہ سلیم شہزاد پی ایس پی میں شامل نہیں ہو رہے’۔

افتخار عالم کا مزید کہنا تھا کہ سلیم شہزاد کا کراچی کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے، ان کی پی ایس پی میں شمولیت کی تردید کرتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: