علامہ اقبال کے دوقومی نظریہ اورعالمی قراردادوں کے ایجنڈے پرصحیح معنوں میں عملدرآمدہوتاتوکشمیرآج ہماراہوتا.محمدطلحہ محمود

ہری پور(توقیر خان)چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن وچیئرمین پاک چائنااکنامک کوریڈورسینیٹرمحمدطلحہ محمودنے کہاہے کہ پاکستان وسائل سے مالابے نظیرخطہ ہے بے شماروسائل پرتسلط کے باوجودہم ایسی زندگی گزاررہے ہیں جس میں ہماری عزت کھوچکی ہے کیوں کہ ہم اصولوںسے پھرچکے ہیں کشمیرکے نعرے تولگاتے ہیں مگراپنی اصلاح نہیں کرتے اگرعلامہ اقبال کے دوقومی نظریہ اورعالمی قراردادوں کے ایجنڈے پرصحیح معنوں میں عملدرآمدہوتاتوکشمیرآج ہماراہوتاپاکستان کلمہ طیبہ کے نام پربناہے ایک وقت ایساضرورآئے گا جب کشمیرہماراہوگا اوراس جنت نظیروادی میں پاکستان کانعرہ گونجے گا سال ہاسال سے اس خطے میں حقوق کی جنگ لڑی جارہی ہے کشمیری قوم اسی ہزارسے زائدلاشیں اٹھاچکی ہے 1857کی جنگ آزادی کی شروعات خون بہاسے شروع ہوئی اوریہ سلسلہ چلتے چلتے 1947میں قیام پاکستان کے معروض وجودکاباعث بنامگرکشمیرپرمتنازعہ فیصلوں نے خون کی اس داستان کوابھی تک اپنے انجام کونہیں پہنچنے دیاجس کی وجہ سے خطے میں مشکلات ہیں ذمہ داری ان لوگوں کی ہے جنھوں نے غلط فیصلے کیے تھے اسی وجہ سے آج عالمی قراردادوں اورفیصلوں کے باوجودکشمیرمیںانسانیت کی تذلیل ہورہی ہے ظلم کی داستان رقم کی جارہ ہے اگرہمارے پڑوسیوں سے تعلقات خراب ہیں تواس کی وجہ سے بھی کشمیرہے پاکستان کی تاریخ اسوقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کشمیرپاکستان کاحصہ نہیں بن جاتااوریہ اسی صورت ممکن ہے جب کشمیرعوام کوان کاحق خودارادیت دیاجائے ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ گرلزڈگری کالج سرائے صالح میں یوم کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں کیااس موقع پرکالج کی پرنسپل عذرایاسمین وسٹاف،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہریپورکے پرنسپل عبدالوہاب وطالبات،گورنمنٹ کامرس کالج ڈھینڈہ ہریپورکے پرنسپل سیدتصدیق حسین شاہ وطالبات اورگورنمنٹ گرلزڈگری کالج کھلابٹ ٹاﺅن شپ کی پرنسپل اپنی طالبات کے ہمراہ بھی موجودتھیں سینیٹرطلحہ محمودنے میزبان کالج کی طالبات کی جانب سے کشمیرپرپیش کیاجانے والاٹیبلوپسندکیااورانھیں داددیتے ہوئے کالج کے لئے دس عددسکالرشپس اوردیگرسرگرمیوں میں تعاون کااعلان بھی کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: