نارووال پانچویں جماعت کی طالبہ سے5 افراد کی زیادتی ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی

نارووال (نیوزڈیسک) نارووال میں تیرہ سالہ لڑکی کو اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پانچویں جماعت کی طالبہ ہسپتال جانے سے قبل ہی چل بسی۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو کڑی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔نارووال کے نواحی گاؤں داور میں تین روز قبل پانچ اوباش نوجوانوں نے تیرہ سالہ لڑکی کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا۔ ملزمان نے تین روز تک لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ بدھ کے روز ملزمان لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گھر کے باہرپھینک کر فرار ہوگئے۔ لڑکی کو والدین اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی چل بسی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کے بعد تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: