گلگت بلتستان‘ ارندو میں گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے گرنے سے متعدد گھر دب گئے،سینکڑوں جانور ہلاک

گلگت(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاؤں ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکنے لگا ہے۔ گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھر دب گئے ہیں جبکہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانورہلاک ہوگئے ہیں۔کمشنر بلتستان کے مطابق بدھ کو ریسکیو ٹیم پیدل گاوں کی جانب روانہ ہوئی۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن عمران ندیم کے مطابق بلند ترین بستی ارندو گاوں میں گزشتہ تین دنوں میں 10فٹ سے زائد برف باری ہوئی۔ جس کے باعث گلیشئر سرکنے لگا اور برفانی تودے گرے ہیں۔گلیشئرکے ملبے میں دب کر سیکڑوں جانور ہلاک اور متعدد مکانات دب گئے۔ گلیشیئر سرکنے اور تودہ گرنے کی آوازیں آتے ہی لوگ گھروں سے نکل گئے۔ ارندو گاوں کے 14خاندان گھر بار چھوڑ کر دوسرے گاؤں میں منتقل ہوگئے ہیں۔کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب کا کہنا ہے کہ بدھ کو ریسکیو ٹیم شگر سے پیدل ارندو گاوں کی جانب روانہ ہوئی۔ ٹیم نے اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا بھی روانہ کی۔ٹیم کے پہنچنے میں دو سے تین دن لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث گلتری، شیلا گاوں سمیت متعدد دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہے، راستے بند ہیں، پاک فوج سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: