ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کا خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ

واہ کینٹ  (بیورورپورٹ) آر پی او، سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کا خطرناک اشتہاری سمجرم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ، پولیس کو زبردست مذاحمت کا سامنا مخالف گروپ کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی ، پولیس نے دلیرانہ مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم اغواء برائے توان سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم نے پانچ سال قبل لوسر شرفو کے رہائشی ظہور احمد کو تاوان کی خاطر اپنے ساتھی ملزم ولی محمد ساکن حبیب الڑحمان کلے کے ساتھ ملکر نواب آباد واہ کینٹ کے علاقہ سے اغواء کیا اور لواحقین سے 45 لاکھ تاوان وصول کر کے اسے چھوڑ دیا ، ایس ایچ او یاسر کیانی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مالاکنڈ ایجنسی کے گاوں حبیب الرحمان کلے علاقہ سخا کوٹ ریڈ کیا اور خطرناک اشتہاری مجرم درویش خان ولد خستہ محمد کو سخت مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم عرصہ ؛پانچ سال سے مفرور تھا، ادہر واہ کینٹ کے سماجی ، سیاسی حلقوں نے ایس ایچ او یاسر مطلوب کیا نی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فرض شناس افسر کو انعام اورتعریفی اسناد سے نوازنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: