ججز کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کے 2 مزید سہولتکار درہ آدم خیل سے گرفتار

پشاور (بیورورپورٹ) ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیات آباد میں ججز کی گاڑی پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کے 2 مزید سہولت کاروں کو درہ آدم خیل سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں حیات آباد فیز 5 میں ججز کی گاڑی پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کے 2 مزید سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درہ آدم خیل سے گرفتار کر لیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاری اتوار کے روز گرفتار ہونے والے سہولت کار کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ججز کی گاڑی پر حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور 4 ججز سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: