دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم اورقیادت کومتحدہوناپڑے گا،سردارفاروق سکندر

کوٹلی(بیورورپورٹ)آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اوراس کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبہ حاصل کرنے کے بعددشمنوں کی آنکھ میں کانٹابن چکاہے یہی وجہ ہے کہ مملکت پاکستان کے خلاف سازش کاروں نے سازشیں شروع کردی ہیں مگر پوری قوم پاک فوج،پولیس اوردیگرادارے دہشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے دہشت گردبزدل ہیں وہ چھپ کروارکرتے ہیں پاکستان قائم ودائم رہے گادہشت گردوں کاقلع قمع کرینگے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے دی جانے والی سیاستدانوں،فوجی وپولیس آفسران وجوانوں،طلبہ اورعوام شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی پاکستان عالم اسلام کاقلع اورواحداسلامی ایٹمی قوت ہے جودنیاکے اندراسلامی ممالک کی قیادت کررہاہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم اورقیادت کومتحدہوناپڑے گاہمیں اپنی فورسزپرفخرہے آزادکشمیرکے تمام اضلاع کے اندرفول پروف سیکورٹی انتظامات کرینگے شہری اپنے اردگردنظررکھیں مساجد،امام بارگاہوں،تعلیمی اداروں،لاری اڈوں اورپبلک مقامات پرسیکورٹی موثربنائی جارہی ہے، انفارمیشن سنٹرکوٹلی میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے وانا،وزیرستان،فاٹا،سوات کے اندربزدل دہشت گردوں کاقلع قمع کیاضرب عضب آپریشن کے بعددہشت گردافغانستان کی طرف فرارہوگئے جہاں سے انہوں نے دوبارہ وطن عزیزکے اندردہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں شروع کردیں لاہور،سہون شریف،پشاور،بلوچستان کے اندرپے درپے دہشت گردی کے واقعات ہونے کے باوجودقوم خوفزدہ نہیں اورپوری قوم دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لیے تیارہے پاکستان کواس لیے ٹارگٹ کیاجارہاہے کہ وہ اپنی جغرافیائی حیثیت کے اعتبارسے دنیاکااہم ملک ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ایٹمی قوت اوردوانٹرنیشنل لیول کی بندرگاہیں رکھنے والاملک ہے جبکہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان دنیاکی بڑی اقتصادی قوت بن جائے گااس لیے بھارت اوردیگرپاکستان دشمن قوتیں افغانستان کے راستہ پاکستان کے اندردہشت گردی پھیلارہی ہیں پاکستانی نڈرقوم ہے جس کوجھکایانہیں جاسکتاہماری فورسزملک بھرسے دہشت گردوں کاخاتمہ کرینگی اورپاکستان دنیاکے اندرایک مضبوط اقتصادی ملک بن کرابھرے گامگراس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اورعوام کواپنی فورسزکے ساتھ متحدہوناپڑے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: