چار سدہ تنگی میں شیر دل پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کی کچہری میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی، 3 حملہ آور ہلاک، 7 شہری شہید جبکہ 20 افراد زخمی

چار سدہ ( نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا میں چار سدہ کی تحصیل تنگی میں دہشت گردوں کی کچہری میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 2 زخمی ہوگئے. ڈی پی او چار سدہ سہیل خالد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تین دہشت گردوں نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد نے خود کو کچہری کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا، جبکہ دیگر دہشت گردوں نے کچہری میں داخل ہوکر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کچہری میں موجود 7 شہری شہید اور 20 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں چار سدہ پولیس اور مختلف مقامات سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور کچہری کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی سے حملہ آوروں کے آنے کی اطلاع تھی۔ چار سدہ میں دھماکوں کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق چارسدہ اور شب قدر کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ضلع کچہری کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حملے سے قبل حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مردان اعجاز خان کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں ایک خودکش حملہ آور نے ضلع کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ پر اس نے خود کو اڑا لیا، جبکہ دوسرا حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہوگیا، جسے بعد میں پولیس نے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملے سے قبل حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سہیل خالد اور ضلعی ناظم چارسدہ فہد خان نے بتایا کہ حملہ آور 3 تھے، جنھیں ہلاک کر دیا گیا ہے، 2 حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ تینوں حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں، تاہم ڈی آئی جی مردان نے ایک خودکش دھماکے کی تصدیق کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) چارسدہ فیاض خان کے مطابق حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی ناظم چار سدہ فہد خان نے میڈیا سے گفتگو میں 10 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور چار سدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم گروپ جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے حملہ آوروں کی لاشیں، بارودی مواد اور اسلحہ سڑک کنارے پڑا۔ محمد شاہ باز نامی ایک علاقہ مکین نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ کچہری کے اندر موجود تھے، جب انھوں نے خودکش بمباروں کو اندر داخل ہوتے دیکھا۔ انھوں نے بتایا کہ میں کینٹین کی طرف بھاگا اور اپنی جان بچانے کے لئے دیوار سے چھلانگ لگا دی۔ اس سے قبل بھی چارسدہ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جنوری 2016ء میں ہی چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں طلبہ، اساتذہ اور عملے سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران 4 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ مارچ 2016ء میں بھی چار سدہ کی تحصیل شبقدر کے سیشن کورٹ میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 17 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری کالعدم گروپ جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ چار سدہ میں حالیہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب رواں ماہ پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: