کراچی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے ٹھیکے میں بے ضابطگیاں‘سیکرٹری بلدیات، ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنر سے جواب طلب

کراچی (بیورورپورٹ) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے سیکرٹری بلدیات، ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنر کراچی سے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار شہری رضوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے دوران ایک تو ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ تعمیر کے دوران کوئی متبادل روٹ بھی نہیں بنایا گیا جس سے شہری روزانہ ٹریفک جام اور حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق نہ چلنے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں اس وجہ سے گزشتہ دنوں پانچ شہری جاں بحق ہوئے جن میں چار طالبات بھی شامل تھیں ناقص میٹریل کی وجہ سے بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں،سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے سیکرٹری بلدیات، کمشنر کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر آگاہ کریں عدالت کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی طرف سے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں بے قاعدگیاں سامنے آ رہی ہیں تو حکومت سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا.
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: