ضلع راولپنڈی میں مشکوک،غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کی حکمت عملی تیار

راولپنڈی (بی این پی) انتظامیہ،رینجرز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک عمل سے ضلع راولپنڈی میں مشکوک،غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور سی پی او اسرا ر ا حمد عباسی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں رینجرز کی طر ف سے کرنل امان اللہ اور کرنل فہد یعقوب،اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے داروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ کی طر ف سے سرچ آپریشن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گااس سلسلے میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنررز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی پہلے سے جاری ہے تاہم رینجرز کے تعاون اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اشتراک سے ان عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا جو اپنی مذموم کارروائیوں سے و طن عزیز کاامن سکون تہہ وبالا کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ٍہیں۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شروع کئے جانے والے گرینڈ آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اس سلسلے میں لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر قانون کی گرفت میں لیا جائے گا اور آپریشن کسی روکاوٹ کے بغیر جاری رہے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: