ہر پاکستانی دہشت گردی کے خاتمے کے لے اپنے حصے کا کردار اداکرے۔علی اعجاز چھجڑو

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین علی اعجاز چھجڑو نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار وں کا اسلام اور پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،بے گناہ انسانیت کا قتل کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتااور کہاکہ ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بعدرد فساد آپریشن کا فیصلہ خوش آئندہے۔لاہور ڈیفنس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خونخار درندہ صفت دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں وافسران کی ہمت اور جرأ ت کو دادتحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور عالم اسلام کی قابل فخر فورس ہے، پوری قوم خاموشی کو چھوڑ کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں اور دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں معاون ثابت ہوں،ہر پاکستانی کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ آپریشن ”رد الفساد“ کے تحت ہونے والی کاروائیوں کو بے رحم ہونا چائییے .انہوں نے کہا کہ آپریشن بلا تفریق ہر اس جگہ پر ہونا چائییے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا شک ہو۔ آئی پی سی آئی ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں پاک فوج کامیابی کے دھانے پر کھڑی ہے اور حکومت کے نرم رویے کے باعث دم توڑتے دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں . دہشت گرد اپنی ان مذموم کاروائیوں سے پاک فوج اور ملک کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے . پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے . آخر میں انہوں نے رد الفسادآپریشن کی کامیابی اور ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: