تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کی حلف برداری تقریب۔ ایم پی اے ملک عمر فاروق کی صدارت میں سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حلف لیا۔

ٹیکسلا ( بیورو رپورٹ) آزاد میڈیا کا ثمر ہے کہ آج منتخب وزیر اعظم کا ٹرائل ہو رہا ہے میڈ یا کے نمائندگا ن کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ میڈیا ریاست کا اہم ستوں ہے ۔ جسکے کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے نو منتخب عہدیدارانکو مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔صحافیوں کے حقو ق کے لیے ہر فورم پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہارچیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود نے تحصیل پر یس کلب ٹیکسلا کی حلف برداری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی رہنما پاکستان تحریک انصاف غلام سرور خان ،صدر تقریب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمر فاروق،ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، پی ار او چوہدری نثار علی خان چوہدری اظہر، مرکزی جنرل سیکریٹری ایپنک پاکستان سید اکرام بخاری ،سابق جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے سی آر شمسی ،سنیر صحافی فوزیہ شاہد صاحبہ ،صدر ٹیکسلا بار ناصر بلال ایڈوکیٹ ،معروف ادبی اور تعلیمی شخصیت عطا الرحمن چوہدری نے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوںنے نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے میڈیا کو علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے پر زور دیا۔ انہوں کہا کہ پریس کلب کی بنیاد تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صحافی ہماری رہنمائی کریں تاکہ ہم حلقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اد اکرسکیں۔ تمام تر اختلافا ت سے بالا تر ہوکر اس پلیٹ کو مضبوط کرین۔ تقریب میں واہ کینٹ ٹیکسلا کی اہم سیاسی ،کاروباری سماجی ادبی و تعلیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ان میں محمد فیصل اقبال، ملک سعید صدیقی ، شہزادہ عمران حیدر نقوی ، چیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ۔ وائس چیرمین ذیشان صدیق بٹ،عبدالوہاب عابد،صدر پریس کلب حسن ابدال ،چوہدری وقار،صدر پریس کلب ترنول اسحاق عباسی،شیخ ساجد محمود ،صدر ڈرگ ایند کمیسٹ ایسو سی ایشن سید شاہد علی۔ راجہ سرفراز اصغر،سید عاصم شاہ۔ سید احمد شاہ ۔ میر فاروق سلطان۔وقاص شاہ ایڈوکیٹ ۔تحصیل صدر فیاض خان تنولی۔عمر رشید ۔سید مہتاب حسین شاہ ۔ ملک مصری۔ملک قمر فرید۔سید غلام حسنین۔ سید سرفراز حسین شاہ۔ عتیق کاشمیر۔ خواجہ وقار ایڈوکیٹ ۔ سید عطرت حسین شاہ۔ زاہد قریشی۔ ڈاکٹر مسعود ۔نوید اشر ف خان ۔ جہانگیر خان ۔ایڈوکیٹ رفیق مظفر اعوان،ایکس سروس مین پاکستان ملک مشتاق احمد سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: