جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کر کے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف ہولیسوی اکار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک فوج کے سپہ سالار ہولیسوی اکار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: