مصروف نا ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا، وزیراعلی سندھ

کراچی (بیورورپورٹ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصروفیت نہ ہوئی تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور ضرور جاؤں گا اور اگر نہیں جاسکا تو ٹی وی پر تو ضرور دیکھوں گا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوشی کی بات ہے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا اچھا شگُون ہے، میڈیا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا ہے تاہم مصروفیت نہ ہوئی تو فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا اور اگر لاہورنہیں جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا۔ آسوگوٹھ میں اربن اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے پیپلز پارٹی نے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج وہ اس کا افتتاح کررہے ہیں، اسپتال 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور 36 بیڈز پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا سندھ میں اور بھی ترقیاتی منصوبے ہیں جنہیں مکمل کیاجائے گا جب کہ سندھ بھرمیں بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: