وزیراعظم محمد نواز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کے چیئرمین منتخب ہوگئے

اسلام آباد (سیدتوقیرزیدی) وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے تیرہویں سربراہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ایکو سربراہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ کاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کے علاوہ چین کے خصوصی نمائندے نے شرکت کی۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم 1985ء میں قائم کی گئی۔یو این پی کے مطابق ابتدائی طور پر ایران، پاکستان اور ترکی اس تنظیم کے رکن تھے جس کا مقصد رکن ممالک کے مابین اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ یہ تنظیم علاقائی تعاون برائے ترقی (آر سی ڈی) کا تسلسل ہے جو 1964ء سے 1979ء تک قائم رہی۔ 1992ء میں ایکو میں 7 نئے ارکان کا اضافہ کیا گیا جس میں افغانستان، آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: