این اے 53میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیا۔دوسری جانب خان گروپ کےعوامی رابطےمضبوط ۔ سروے

ٹیکسلا: سروے۔۔۔۔ این اے 53 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا۔ وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ بدستور جاری۔ اربوں روپے سے تیار ہونے والا واہ جنرل ہسپتال اس خطے کے لیے سب سے بڑا میگا پراجیکٹ ثابت ہوگا۔ ترقیاتی کاموں میں 1122کا قیام ، گلیوں نالیوں کی پختگی شہر میں مواصیلاتی نظام کو اپ گریڈ کرنا پورے حلقے میں اپ گریڈیڈ ٹرانسفارمرز کا نیٹ ورک بچھانا پاکستان مسلم لیگ ن کے سر جاتا ہے ۔ ٹیکسلاکی تاریخ میں راولپنڈی جیسے مرکزی شہر کی طرح ویسٹ مینیجمنٹ سسٹم کو لانچ کرنا ٹیکسلا کے عوام کے لیے تحفہ ہے ۔سرائے کالا چوک کا درینہ مسئلہ حل کر کے چوہدری ںثار علی خان نے حلقے کی عوام کے دل جیت لیے۔دن بدن مسلم لیگ ن کی ترقی کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے ٹیکسلا میں پہلی بار ڈرین سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا۔جس پر اہل علاقہ نے ن لیگ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں کا اعتما د آئے دن بڑھتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی سروے کے دوران مختلف حلقوں کی عوام نے میڈیا سے کیا ۔سید محمود حسین شاہ جیسی شخصیت کا چیرمیں بننا میرٹ اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئندہ انے والا الیکشن 2018 ناصرف پورے پاکستان بلخصوص ٹیکسلا سے ن لیگ کی کامیاب کو سنہرے حروف سے لکھے گا۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خان گروپ کا مقابلہ پھر بھی مشکل ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ رابطے کی بحالی ، عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ایم پی اے عمر فاروق نے حلقے کی عوام کی خدمات کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے گراف کو آئے دن ترقی ملےگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن ہارنے کے بعد بھی یہ ثابت کر دیا کہ وہ ٹیکسلا کے عوام سے دلی لگاو رکھتے ہیں ۔ لیکن دوسری جانب یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے خان گروپ اپنی کوششیں تیز کئے ہوئے ہے۔ جس کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن خدمات انجام دے رہی ہے۔ صدیق خان مرحوم کا دارفانی سے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا یہ خلا پر نہ ہوسکا ایم این غلام سرور خان نے اکیلے اس بوجھ کو اٹھا ئے ہوئے ہیں ۔صدیق خان مرحوم کے انتقال کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں
حاجی عمر فاروق نے کامیابی حاصؒل کرکے کم وقتی دور میں حلقے کے عوام کے دل جیت لیے ۔ عوامی رائے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن دن بدن بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اسکوؒلوں کی اپ گریڈیشن ، اضافی کمروں کی تعمیر کے ساتھ ٹیکسلا سول ہسپتال کی اپگریڈیشن تمام شعبوں میں اسپیشلسٹ کی موجودگی پاکستان مسلم لیگ ن کی مرحون منت ہے ۔ عوامی حلقوں کی رائے کے مطابق جس طرح کہا جاتا کہ ن لیگ تقسیم کا شکا ر ہے اس تقسیم کو ختم کرنے کے لیے سردار سلطان ،چوہدری اظہر اور حاجی عمر فاروق پر مشتعمل ٹیم اس وقت پی پی 7، پی پی 8 میں موجود ہے ان کی موجودگی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے تقسیم دھڑوں کو ایک جگہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چوہدری نثار علی خان کی ٹیم صؓبح سے شام تک عوامی حلقوں سے رابطے میں ہے ۔ چوہدری اظہر اور سردار سلطان کی آمد نے یکسر ماحول کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار عؒلی خان کی شہرت کا گراف ہر طبقے میں بڑھتاجا رہا ہے ۔ دوسری جانب پی پی 8 میں ملک تیمور مسعود اکبر کی رابطہ مہم بھی مضبوط ہو چکی ہے ملک تیمور مسعود اس وقت پی پی 8 میں مضبوط وکٹ پر کھڑے ہیں ۔ عوامی رائے کے مطابق اگلا الیکشن چوہدری نثار علی خان کو ہرانہ لوہے کے چنے چھبانے کے برابر ہوگا۔ لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی موجودہ حالات کے مطابق مقابلہ سخت ہے ۔ عوامی حلقوں نے پی پی7 میں حاجی عمر فاروق کی خدمات کو مجموعی طور پر خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اس کی وجہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ذاتی توجہ ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: