وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ساجد گوندل سے جواب طلبی اور ایس ایچ اوٹیکسلا سمیت چوکی انچارج کینٹ کو معطل کر دیا۔

ٹیکسلا/واہ (توقیر خان سے )ٹیکسلا (توقیر خان سے )  وفاقی وزیر داخلہ  چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ساجد گوندل سے جواب طلبی کا حکم جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹیکسلا ملک اختر اور چوکی انچار ج کو معطل کر دیا  گیا ۔  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت کے مطابق میں علاقے میں امن وامان کو یقینی بنایا جائے۔ واقعے کے مطابق

 ٹیکسلا کے علاقے ڈھبیاں میں بیکری کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر اسامہ بٹ کو ڈاکوں نے گولی مار دی ، جس سے اسامہ جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا .
واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و غصہ کی کفیت پھیل گئی اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا. پنجاب کو خیبر پختونخوا سے منسلق کرنے والی شاہراہ ،خانپور روڈ کو ڈھبیاں کے مقام پر احتجاجن ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں رکھ کار جام کر دیا .علاقہ مکینوں نےپولیس کی کے خلاف شدید نعرے بازی کی .

خونی ڈکیتی کی واردات میں ہلاک ہونے والے مسلم لیگ ن کے کونسلر شفاقت محمود بٹ کے جوانسال بیٹے اسامہ بٹ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنازہ میں شریک افراد ایک مرتبہ پھر مشتعل ہوگئے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے روڈ ٹائر جلا کر بلاک کردی ، پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی کے ہمراہ موجود تھی مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ،

جماعت اسلامی کے رہنما عتیق کاشمیری نے پولیس کو تین دن وقت دیا ، جس کی عوام نے بھرپور حمائت کی ، ڈی ایس پی نے تین روز میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دھانی کرائی ، عتیق کاشمیری کا کہنا تھا کہ اگر پولیس تین روز میں قاتلوں کو گرفتار نہ کرپائی تو نہ صرف ڈھبیاں بلکہ پورا ٹیکسلا شہر بند کر دیں گے مظاہرین نے پولیس کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے تمام وارداتوں کا ذمہ دار پولسی کو ٹہرایا، اور پولیس کو بھتہ خور قرار دیا، جو جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کرتی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: