وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاکونسلر شفاقت محمود بٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ ۔ صاحبزادے اویس بٹ کے قتل پر اظہار افسوس۔

ٹیکسلا (توقیر خان سے )  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اویس بٹ کے قتل پر اظہار افسوس۔ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کونسلر شفاقت بٹ اور ان کی اہلیہ سے جواں سالہ بیٹے  اسامہ بٹ کی افسوس ہلاکت پر تعزیت کی۔ ذرائع ۔تٖفصیلات کے مطابق ڈھبیاں میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر اسامہ بٹ کو ڈاکوں نے گولی مار  دی تھی، جس سے اسامہ  بٹ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اور ایک شخص شدید زخمی ہوا .واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و غصہ کی کفیت پھیل گئی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی روڈ بلا ک کئے گئے  .خونی ڈکیتی کی واردات میں ہلاک ہونے والے مسلم لیگ ن کے کونسلر شفاقت محمود بٹ کے جواں سالہ بیٹے اسامہ بٹ کی موت نے پورے علاقے میں سوگ کا سماں پیدا کر دیا ۔اس اندوناک قتل کی آواز جب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی   خان تک پہنچی تو انہوں نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ایس  ایچ او ٹیکسلا سمیت  کینٹ چوکی انچارج کو فلفور معطل کرنے۔ اور ڈی ایس پی ٹیکسلا  ساجد گوندل کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ٹیلی فونک رابطے پر کونسلر شفاقت بٹ اور ان کی اہلیہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قاتلوں کوکیف کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس کہ اس واقعے سے اپ کا جوان سالہ بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ جلد ازجلد قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت داخلہ سے ذمیداران افسر کی ڈیوٹی لگائی  ہے کہ وہ مقامی پولیس سے ہر ممکن تعاون کرے تاکہ قاتلوں تک جلد از جلد پہنچا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دو تین دن میں حلقے کا دورہ کریں گے۔

Texla

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: