ٹیکسلا مارگلہ چیک پوسٹ پر مک مکا کا بازار گرم

   ٹیکسلا( بیورورپورٹ) پولیس کی جانب سےمین جی ٹی روڈ مارگلہ کے مقام پر قائم کی گئی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو روک کر ڈرائیوز ہراساں کر کے ان سے بھتہ لئیے جانے کا انکشاف ،دوسرے شہروں کے نمبرز والی گاڑیوں کو ناجائز تنگ کرنا معمول بن گیا خصوصاً راولپنڈی اسلام آباد سے خیبر پختونخواہ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو ٹیکسلا پولیس کی جانب سے مارگلہ چیک پوسٹ پر عتاب کا نشانہ بنایا جاتا ہے،  کمرشل گاڑیوں اور لوڈنگ والی گاڑیوں کو کا غذات اور ڈرائیونگ لائسنس دیکھانے کے نام پر ہراساں کیا جاتا ہے اور گاڑی تھانہ میں بند کرنے کی غرض سے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار گاڑی میں بیٹھ کر بجانب تھانہ روانہ ہو جاتا ہے اور راستہ میں مک مکا کر کے گاڑی چھوڑ دی جاتی ہے۔ شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ شناختی کارڈ پر مقامی ایڈریس نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے شہریوں کو ناجائز تنگ کرنا معمول بن چکا ہے شہریوں نے ڈی ایس پی ٹیکسلا،  آر پی او سمیت اعلی حکام کو نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹ پر عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے، قبل ازیں بھی مذکورہ چیک پوسٹ پر شہریوں کو تنگ کرنے اور پیسے طلب کرنے کی متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: