کونسلر وارڈ نمبر 9 واہ کینٹ ملک احتشام کے خلاف احتجاج کا اعلان ۔دھڑہ بندی عروج پر ۔عبدالقادر گروپ نے اپنے تحفظات غلام سرور خان کو پیش کر دیے ۔

واہ کینٹ ( توقیر خان سے ) ناظم عبدالقادر اورپی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن نصیر الدین عمار نے بھی الم بغاوت بلند کر دیا۔ منتخب کونسلر وارڈ 9 واہ کینٹ ملک احتشام کے ٖخلاف عدم اعتماد مقامی قیادت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ یاد رہےملک احتشام اقبال کو ٹکٹ دلوانے اور جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے پی ٹی آئی واہ کینٹ کے مُخلص رہنما عبدالقادر ناظم اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ممبر نصیرالدّین عمّار اپنے علاقہ بھابڑہ ، نیو کشمیر کالونی، کشمیر کالونی میں ترقیاتی کام نہ کروانےاور پارٹی میں عہدوں کی بندر بانٹ پر کونسلر ملک احتشام اقبال سے ناراض ہیں اہل علاقہ سمیت کاشمیری رہنما منظور کاشمیری، صوبیدار طارق راٹھور، قاضی مقصود خان ، پختون اتحاد کے جنرل سیکرٹری شاکر الحق دلشاد حسین ڈار، فدا حسین شاہ، حاجی مسکین میں بھی کونسلر ملک احتشام اقبال کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ فارورڈ بلاک کے سامنے آنے کے بعد مقامی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

۔ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی احتجاجی مہم میں ایک پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اختلافات کو ختم کیا جائے ۔اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جلد ملنے کا عندیہ دےدیا ۔یادر ہے کہ حالیہ تنظیم سازی کے دوران ناچاکی اور الزام تراشی کی وجہ سے ایک دھڑا ہارون شاہ کی قیادت میں پہلے ہی الگ ہوچکا ہے۔ ہارون شاہ صاحب ممبر کینٹ بورڈ ملک احتشام اقبال کے ناروا سلوک اور میٹنگ میں بدتمیزی کی وجہ سے ناراض ہیں اور بروز جمعہ پریس کانفرنس کر کے اہم اعلان کریں گے دوسری جانب سوشل میڈیا پر دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

03c.JPGسوشل میڈیا پی ٹی آئی کےممبر سوشل میڈیا عمار کو سوشل میڈیا پر منتخب کونسلر کے بھانجے کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوئی۔اس سلسلےمیں بہت جلد ملک احتشام اقبال کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا جائیگاعبدالقادر ناظم کو راضی کرنے کے لیئے مختلف سیاسی شخصیات کی آمد اور عہدہ دینے کی لالچ ۔۔۔عوامی مسائل حل ہونے اور ترقیاتی کام نہ ہونے تک عبدالقادر ناظم نے کسی بھی جرگے کو ماننے سے انکار کر دیا اور اور پارٹی میں عہدہ دینے کو سیاسی لالچ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا آج عبدالقادر ناظم ممبر قومی اسمبلی سے اہم ملاقات پنڈ نوشہری خان میں کریں گےجس میں حلقہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: