تحصیل دار راجہ عامر مسعود کی جانب سے سابق اے سی ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ کے اعزاز میں عشائیہ

 

unnamed (4)
اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ ،سابق اے سی ٹیکسلا شاہد عمران کو یادگاری شیلڈ پیش کرتےہوئے۔ فوٹو وسیم چوہدری 

ٹیکسلا (توقیر خان سے  /فوٹو وسیم چوہدری) تحصیل دار ٹیکسلا راجہ عامر مسعود کی جانب سے سابق اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب منتعقد کی گئی۔ جس میں صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شہزادہ عمران حیدر نقوی ،چیرمین وائس چیرمین بلدیہ سمیت   تحصیل ریوینو آفس کےتمام افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تقریب میں نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ نے سابق اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میرے لیے ایک یادگار بن چکا ہے۔ میں راولپنڈی بحیثیت چیف ایگزیکیٹو افیسر تعینات ہو چکاہوں لیکن میرا دل اب بھی ٹیکسلا میں دھڑکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا وقت بھی گزرا میرے لیے یادگار لمحات تھے۔ شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا پوری تحصیل ریوینیو کا اسٹاف بہت محنتی اور جفا کش ہیں ۔تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ نے شاہد عمران مارتھ کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شاہدعمران مارتھ کو شاندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ شاہد عمران مارتھ واحد افیسر ہیں جن کے اعزاز میں اتنی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ تقریب میں شریک لیگی رہنما شہزادہ عمران حیدر نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا سینئر صحافی قاری ولی الرحمن کا کہنا تھاکہ عمران شہزادہ ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر ہیں اور ان کا مستقبل تابناق ہے جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہدعمران مارتھ کا کہنا تھا عمران شہزادہ ہمارے بھائی اور بہترین دوست ہیں۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: