بغیر قانونی نوٹس یا بیلف کے پراپرٹی میں گھسنا بدمعاشی ہے میں عدالت کے سامنے انصاف کے لیے پیش ہونگا ۔امتیاز خان

امتیاز خان نے راتوں رات قبضہ واپس لے لیا ۔

۔

واہ کینٹ (توقیر خان سے) تھانہ واہ صدر ،تھانہ واہ  کینٹ کی بھاری نفری  اجازت نامے یا عدالتی حکم کے بغیر میری پراپرٹی میں گھس آئی ۔جس پراپرٹی کا تقاضہ کیا گیاوہ کوہستان انکلیو ہاوسنگ سوسائیٹی کی خریدی ہوئی زمین میں موجود ہے میرے قبضے میں موجود زمین پچھلے 32 سال سے میرے پاس ہے اور نجی شادی ہال۔اس پر پانچ سال سے قائم ہے۔کینٹ بورڈ کی لیز سمیت سارے میٹر بھی میرے نام پر ہے امتیاز خان کی میڈیا سے گفتگو ۔دن دہاڑے بغیر کسی قانونی۔ حکم نامے کے کس طرح کوئی بھی کسی جگہ توڑ پھوڑ کر سکتا ہے ۔پولیس گردی  کا شکار امتیاز خان میڈیا کے سامنے بول پڑے ۔امتیاز خان کا کہناتھاکہ جس دو کنال کی بات کی گئی۔وہ دو کنال رقبہ جو موقع پر پیچھے کے نمبروں میں ہے اس کا کیس 2014 سے ۔عدالت میں چل رہا ہے  19 مئی کو دوبارہ تاریخ ہے یہ توہین عدالت ہے کی عدالت عظمی کیس کو سن رہی ہے اورپولیس عدالت کے حکم سے پہلے منصف بن گئی ۔عدالت ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچی اور تھانہ واہ صدر کا ایس ایچ او، تھانہ واہ کینٹ چوکی تین انچارج ،ایک پٹواری اور تحصیل دار دن دہاڑے پراپرٹی میں داخل ہوئے نجی شادی ہال کی توڑ پھوڑ کی ۔5لاک سے رقم بھی نکال کر ساتھ لے گیے ۔موجود عملے کوزدوقوب کیا گیا ۔ امتیاز خان کا کہنا تھا کہ مجھ سےرابطہ کرتے  لیکن معلوم نہیں کس کی ایما پر یہ کام کیا گیا۔امتیاز خان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی خلش کا نشانہ بنایا جارہا یے ۔پولیس گردی کے خلاف میں عدالت سے رجوع کرونگا ۔یاد رہے دن کو گرائے جانے والی دیوار کو دوبارہ راتوں چڑاہا لیا گیا ۔امتیاز خان کا کہنا تھا عدالت موجود ہے فیصلے کا انتظار. کیا جائے ۔جب تک کیس عدالت مین ہے اس ملک کی کوئی طاقت فیصلہ نہیں کر سکتی۔میری 30 سالہ ملکیت کو اچانک ناجائز واگزار کرانے کی کوشش کی گئی جس میں پولیس محکمہ مال کی انتظامیہ ملوث ہے ۔امتیاز خان کہنا تھا مجھے  پوچھنا تو چاہیے تھا ۔میں ناجائز غنڈہ گردی کو ہر گز نہیں قبول کرونگا ۔پولیس یک طرفہ کاروائی کر رہی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: