نعیم عسکری نے کشمیر کالونی کا مسئلہ حل کرادیا۔ سیوریج لائن کے مسٗائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع۔

واہ کینٹ (بیورورپورٹ) دو سال سے ترقیاتی کاموں سے محروم کشمیر کالونی میں ترقیاتی کاموں کی بنیا د رکھ دی گئی ۔منتخب نمائندے کی عدم توجہ کی بنا پر اہل کشمیر کالونی کے اند ر عدم توجہ کی فضا قائم تھی لیکن نعیم عسکری کی صورت کشمیرکالونی کے باسیوں کے باگ جاگ اٹھے۔ تفصیلا کے مطابق جس وقت سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر وارڈ نمبر 9 نعیم عسکری کو قیادت نے ذمیداریاں سونپی اس دن سے علاقے میں ماحول یکسر تبدیل ہوکر رہ گیا۔ کینٹ بورڈ نمائندگا ن کی عدم توجہ سے علاقے میں نا امیدی کی فضا قائم تھی لیکن نعیم عسکری جیسے ورکر نے جب سے چارج سنبھالا علاقے میں ترقی کا سور ج طلوح ہوگیا۔ ممبر کینٹ بورڈ کی وجہ سے پی ٹی آئ کی ساخت پہنچنے والے نقصان کو محسوس کرتے ہوئےممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان کی سیاسی بصیرت نے نعیم خان عسکری جیسے مخلص شخص کو صدارت کے منصب پر براجمان کیا جس سے یکسر ماحول ہی تبدیل ہوکر رہ گیا۔ نعیم عسکری علاقے کی ان شخصیات میں شامل ہیں جن پر مخالفین کو بھی اعتماد ہے اور ان کی ذات کے بارے میں کہیں سے بھی اختلافی نوٹ موصول نہیں ہوا۔۔دوسال سے امید کی جو کرن مدھم ہوچکی تھی نعیم خان عسکری کی صورت وہ دوبارہ زندہ ہوچکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صدر پاکستان تحریک انصاف وارڈ نمبر 9 نے مختلف جگہوں کے دورے کئے عوام کے مسائل کو سنا اور جلد از جلد ترقیاتی کاموں کو شروع کرانے کا وعدہ کیا۔ کشمیر کالونی میں سیوریج کے مسئلے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کےلیے نعیم عسکری نے خود علاقے کا دورہ کیا اور سیوریج کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر وا دیا۔ سیوریج لائن کےمسئلے کے حل پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور نعیم عسکری زندہ باد کے نعرے بھی لگے۔ اس وقت جو مایوسی ممبر کینٹ بورڈ سے لوگوں کو ملی نعیم خان عسکری جیسی باصلاحیت شخصیت کی وجہ سے گرتا ہوا گراف دوبارہ بلند ہونا شروع ہوچکا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جو کام دوسال پہلے ہونے چاہیے تھے وہ اب ہورہے ہیں غلام سرور خان کے بہتر فیصلے کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ نعیم خان عسکری نے کہا تھا ہم نہیں بولیں گے کام بولے گا اس کی مثال کشمیر کالونی کے درینہ مسئلے کو حل کرنے سے ثابت کر دیا۔اہل علاقہ میں یہ چماگوہاں بھی موجود ہیں کہ نعیم خان عسکری بہتر قیادت کو طور پر ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان کو آئندہ آنے والے وقت میں مرکزی پوزیشن پر لےجایاجائے۔ نعیم خان عسکری سے امید کر تے ہیں کہ وہ اپنےجذبے اور ولولےکو بہتر انداز سے استعمال کریں تاکہ اپنےکئے ہوئے وعدے ہرممکن حد تک پورے کر سکیں۔ ہوسکتا ہے کہ نعیم عسکری آٗئندہ آنے والوں دنوں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی دھڑوں میں سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: