ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی.

(اسلام آباد(توقیر خان سے..
ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی. سینیٹر طلحہ محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا، اس موقع پر سید اکرام بخاری سیکریٹری جنرل ایپنک ،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، صدر آر آئی یو جے ناصر ہاشمی اور ویڈیو جرنلسٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ویڈیو جرنلسٹس کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مدعو کیا، ویڈیو جرنلسٹس بہت بڑا کام کر رہے ہیں، میڈیا کی وجہ سے پورے ملک میں تبدیلی آگئی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میڈیا ورکرز کا حصہ ہے، میڈیا ورکرز کے مسائل سن کر افسوس ہوا، انشا اللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسائل حل ہونگے، مسائل کے حل کیلئے اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا، اتحاد میں اپنی ایک طاقت ہے، اتحاد ہوگا تو مسائل بھی حل ہونگے، زندگی کے اندر مسائل آتے ہیں، مایوسی کفر ہے، خندہ پیشانی مسائل کا سامنا کرنا چاہیے، کوئٹہ واقعے کا سن کر افسوس ہوا، ایسوسی ایشن ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں کہ اکثریت کا فائدہ ہو، آج دو لاکھ دے کر جارہا ہوں،
مجھے تصویر نہیں کھنچوانی، لوگوں کی فلاح چاہتا ہوں، گزشتہ سال 45 ہزار خاندانوں کو رمضان پیکج دیا، آس سال رمضان پیکج کی تیاری کر رہے ہیں، جھوٹی ویڈیو سے گھبرانے والا نہیں ہوں، گلگت بلتستان میں مشینیں تقسیم کرنے جارہا ہوں، یہ مٹی میرے لیے بڑی ضروری ہے، مٹی کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا، گالی کی سیاست نہیں کرتا، ٹاک شوز میں نہیں جاتا، لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے جہاں بلایا جائے ضرور کروں گا.
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تمام منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اکثر ٹی وی چینلز میں حالات خراب ہیں، تنخواہوں کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہے، کوئی کیمرہ مین بیمار ہو تو کوئی پوچھنے والا نہیں، چینل مالکان پیمرا مزید مراعات چاہتے ہیں، ہم نے ورکرز کے حق کیلئے دھرنا دیا، میڈیا ورکرز کو بھی وہی مراعات ملنی چاہیں جو دیگر ورکرز کو حاصل ہیں. سید اکرام بخاری کا کہنا تھا کہ کیمرہ مین ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتے ہیں ۔جہان ہم نہیں پہنچتے یہ پہنچتے ہیں۔صحافی گھر بیٹھ کر بھی خبر لے سکتا یے لیکن وڈیو جرنلسٹ کو بروقت موقع پر پہنچنا ہوتا ہے ۔زیادہ زمیداری ان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ کیا ریکارڈ کرتے ہیں انکا کردار بہت اہم ہے
ویڈیو جرنلسٹس ایسوسیشن کے صدر شاہین گردیزی کا کہنا تھا کہ ویڈیو جرنلسٹس کے بے شمار مسائل ہیں ان کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ورکرز کی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والوں کے خود بے شمار مسائل ہیں. کیمرہ مین حضرات کے مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پروفیشنل پینل پر ویڈیو جرنلسٹس نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس کے شکر گزار ہیں، خدمت کے سفر کو آگے لیکر چلیں گے، کسی میں امتیاز نہیں کریں گے، آر آئی یو جے کے صدر ناصر ہاشمی نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آج میڈیا ہاؤسز کی ہر چیز کی انشورنس ہے لیکن فیلڈ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے کیمرہ مین حضرات کی کوئی انشورنس نہیں، انہوں نے کہا کہ کیمرہ مین حضرات کو جہاں آر آئی یو جے کی ضرورت ہوگی یونین تو اپنے آگے پائیں گے، تقریب سے سینئر کیمرہ مین عرفان ہاشمی، وی جے اے آئی کے سیکرٹری جنرل خالد ملک، فردوس نظامی، شکیل قرار اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: