‘جے آئی ٹی کے قیام سے قبل وزیراعظم مستعفی ہوں’

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اور خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام سے قبل مستعفی ہوجائیں۔

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں پی پی پی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ملک میں جاری سیاسی بحران کے ذمہ دار ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ اس وقت تک کرتی رہے گی جب تک وہ اپنا عہدہ چھوڑ نہیں دیتے۔

بدین میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ملک کے دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل سے آگاہ نہیں ہیں کیونکہ ان کی ساری توجہ پاک چین اقتصادی راہ داری پر مرکوز ہے۔

صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بڑی حمایت کے دعویدار سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مارچ 2018 سے قبل پی پی پی سینیٹ میں مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی پی پی پارلیمنٹرین کے صدر کا کہنا تھا کہ ‘بلے لہرانے والا شخص ملک کے دیہی علاقوں کے مسائل سے واقف نہیں ہے’۔

آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد اسماعیل راہو کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی پی پی پی میں شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ سندھ میں ان کی پارٹی نہ صرف الیکشن میں مکمل اور بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرے گی جبکہ دیگر صوبوں میں بھی اکثریت حاصل کرے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تفتیش کے لیے نیب، اسٹیٹ بینک، آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنایا تھا جو 60 روز میں تفتیش کرکے اپنی رپورٹ بنچ میں جمع کرے جس کےبعد حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے کے بعد ملک کی تقریبا تمام ہی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آتی جارہی ہے.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: