دل کا مریض بنادینے والی بظاہر بے ضرر عادت

اپنے دوستوں کے ساتھ گھومتے ہوئے کبھی کبھار سیگریٹ پی لینا ویسے تو بے ضرر لگتا ہے مگر یہ عادت آپ کے دل کے لیے کسی عادی تمباکو نوش تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کبھی کبھار تمباکو نوشی کرنا بھی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں یہ دونوں عناصر ہی امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 39 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ کبھی کبھار یا عادی تمباکو نوشی کرنے والے افراد دونوں میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان 75 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا خطرہ 54 فیصد ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کبھی کبھار تمباکو نوشی بھی خون کی شریانوں سے منسلک امراض کا باعث بنتی ہے اور پریشان کن امر یہ ہے کہ اکثر افراد اس عادت کو نقصان دہ نہیں سمجھتے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہر دس میں سے ایک شخص نے تحقیق کے دوران بتایا کہ وہ کبھی کبھار تمباکو نوشی کرتا ہے جن میں سے بیشتر نوجوان تھے اور وہ امراض قلب کی جانب بڑھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا باعث بنتی ہے اور یہ دونوں دل کے امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف ہیلتھ پروموشن میں شائع ہوئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: