ٹیکسلا پولیس کی ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف کاروائی ۔۔

ٹیکسلا (بیورورپورٹ)ٹیکسلا سرکل پولیس کا سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف کارروائی کر کے بین الاِضلاعی ڈکیت شانی گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او ظہیر الدین بابر کو DSPٹیکسلا سرکل ساجد محمود گوندل نے CPOراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ڈکیتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ نے عمران عباس SI، طارق محمود ASI معہ ہمراہی ملازمان کے ٹیم تشکیل دے کر بین الاِضلاعی ڈکیت شانی گینگ کے 5 ملزمان رضوان خان ، ذیشان نواز ، اکسیر احمد ، عقیل احمد سکنائے حسن ابدال ، آکاش عرف نقاشی سکنہ بدھو واہ کینٹ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل یونین سٹار 70-CC مالیتی 50,000/- روپے ، 2 عدد پسٹل 30 بور معہ 10 ضرب روند ،5 عدد فیس نقاب اور 5 میٹر رسی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ دورانِ انٹیروگیشن ملزمان نے بتلایا کہ ویران سڑک پر ناکہ لگا کر پیدل راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر انہیں باندھ کر قریب کسی جگہ پھینک کر فرار ہو جاتے تھے۔ دورانِ انٹیروگیشن ملزمان نے مزید واردات ہائے کا بھی انکشاف کیا ملزما ن سے دورانِ انٹیروگیشن مزیدسنسنی خیز انکشا ف کی توقع ہے۔ملزمان سے مز ید تفتیش جاری ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: