ہمیں فخر پاکستان چوہدری نثارعلی کان کی ذات پر فخر ہے ہم ان کے کارکن ہیں۔سید اعجا ز حسین شاہ۔

واہ کینٹ ( توقیر خان سے ) وفاقی وزیر د ا خلہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست کا گراف بین القوامی سطح پر پہنچ چکا ہے ان کا مقابلہ ناممکن سی بات ہے۔ حلقہ این اے 53 کے اند ر جس طرح انہوں نے ترقیاتی کاموں کی بھر مار کردی اس کا مقابلہ کرنا مخالفین کے لیے ناممکن ہے۔ ہم وفاقی وزیر داخلہ فخر پاکستان جناب چوہدری نثار علی خان کے ورکرہیں اور ان کی ہر کا ل پر لبیک کہتے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لالہ زار واہ کینٹ کی معروف سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیت سید اعجاز حسین شاہ نے خصو صی طور پر میڈیا سے گفتگو میں کی ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس وقت جو کام چوہدری صاحب نے کیے وہ کسی کے بس کی بات نہیں۔ گلی محلوں میں چھوٹے موٹے کام تو ہم اپنی جیب سے بھی کراسکتے ہیں اور کراتے بھی رہتے ہیں۔ مخالفین اگر گلی محلوں میں کام کروا کر لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں تو ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے۔ عوام سمجھدار ہوچکی ہے 2018 کا الیکشن انشا اللہ فخر پاکستان چوہدری نثار علی خان کے نام ہوگا۔ عوام نے یہ دیکھ لیا ہے قیادت اور صلاحیت کس کے پاس ہے ۔ پی او ایف کے ملازمین کا درینہ مطالبہ پورا کرکے چوہدری صاحب نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا واہ جنرل ہسپتال اس حلقے پر بہت بڑا احسان ہے۔ ہمیں حقائق پر بات کرنی چاہیے اس حلقے سے ناکامی کے بعد بھی انہوں نے جس طرح اس حلقے اور لوگوں کو ٹائم دیا ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔ سید اعجاز حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم خاندانی لوگ ہیں اور اپنے دئیے ہوئے عہد کی پاسداری کرتے ہیں ۔ ہمیں جب چوہدری صاحب کی ضرورت پڑی ہم نے رابطہ کیا ہمیں ان کی جانب بروقت تعاون حاصل رہاہے ۔ ہمیں ان کی ذات پر بھرپور اعتماد اور بھروسا ہے ۔ اس وقت ہمیں ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جس کے قول اور فعل میں تضاد نہ ہووہ اگر ہے تو وہ چوہدر ی نثار علی خان ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: