کینٹ بورڈ کی کی جانب سے عدم توجہ۔لوسر شرفوں میں گلی تالاب کی صورت اختیا ر کر گئی ۔

واہ کینٹ( بیورورپورٹ)واہ کینٹ  ٹونمنٹ بورڈ کے عدم دلچسپی ،چشم پوشی یا ملی بھگت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ کے حلقہ انتخاب وارڈ نمبر 6صفائی کی ابتر صورتحال نے عوام کا جینا حرام کر دیا ۔تعفن اور بدبو سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ۔مہلک بیماریاں جنم لینے لگیں۔با اثر شخص نے اپنے مفاد کی خاطراجتماعی مفاد داٰو پر لگا دیا ۔اسٹیشن آفس کو دی گئی تحریری درخواست بھی ردی کی ٹوکری میں اور درخواست دھندہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔،عوامی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ انتظامیہ کی مبینہ نااہلی یا ملی بھگت سے واہ کینٹ کے علاقہ لوسر شرفو کے رہائشی صداقت نامی شخص نے واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر واقع اپنی اراضی پلاٹنگ کی صورت میں فروخت کی اور درمیاں میں ایک گلی چھوڑی گئی جو کہ عقب سکول میں جا نے کے لئے چھوڑی گئی  اور سیوریج کی نکاسی کے لئے بھی بڑے نالہ تک لائن بچھانی  تھی مگر مذکورہ شخص نے آخری پلاٹ کی فروخت پر  خاکہ ڈال کرراستہ بند کر دیا اپنی ملیکیتی اراضی کی حفاظت تو کردی مگر اجتماعی مفاد کی نفی کرد ی جس کا خمیازہ اہل محلہ بھگت رہے ہیں اور کینٹ بورڈ کی عدم دلچسپی کی بنا پر جمع شدہد بارشی پانی جوہڑ   میں تبدیل اور  غلاظت کی شکل اختیار کر لی  ہے  گزرنے والوں کو شدیددشواری کا سامنا ہے ،  کھڑا گندا پانی  ڈینگی کے افزائش  کا باعث بن سکتا  ہے مگر کوئی اس پر توجہ نہیں دے رہا  کینٹ بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے واضع رہے  کینٹ بورڈ ،اور سٹیشن کمانڈر آفس میں اس گھمبیر مسئلہ کی تحریری درخواست بھی جمع کرائی گئی مگر شنوائی نہ ہونے کے باعث تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی سیاسی،سماجی،مذہبی ودیگر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چیف سیکرٹری  پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: