بستی ڈکیتی ایک نیا موڑ اختیار کرگئی ۔ ڈکیتی نہیں ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے ایس ایچ او واہ کینٹ۔

واہ کینٹ ( بیورورپورٹ) بسم اللہ کریانہ اسٹور پر ڈکیتی۔ محمد طاہر چوہدری رہائشی واہ کینٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا تھا ، واہ کینٹ پولیس رات گئے تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او واہ کینٹ ظہرالدین بابر کا کہنا تھا کہ یہ واقع ڈکیتی کا نہیں لگتا۔لیکن ہر پہلو سے تحقیق کر رہے ہیں۔ کسی ذاتی دشمنی کا شاخصانہ ہے۔ تحقیقات جاری ہیں

ch.jpg
مقتول محمد طاہر چوہدری کی فائل فوٹو۔

فرانزک رپورٹ تیار کی جارہی ہے اس کے مطابق ایف آئی دی جائے گی۔ موقع پر موجود تاجر برادری کے لوگوں کا کہنا تھاکہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔دن دہاڑے ایک تاجر کا قتل تاجروں کے درمیان خوف حراس پید ا کر رہاہے۔ شہریوں کے درمیان خوف و حراس کی فضا قائم تھی۔ یہ دوکان کیونکہ رہائشی آبادی میں موجود تھی اس وجہ سے وہاں کے رہائشی عدم تحفظ کا شکار تھے۔ اس موقع پر ایک رہاہشی کا کہنا تھا کہ میں اپنے آفس سے واپس آیا اور اچانک فائرنگ کی آواز سنی اور دیکھاایک 25 سالہ نوجوان منہ پر نقاب لگائے دوکان سے باہر کی جانب بھاگ رہا تھا اس نے موٹر سائیکل پہلے سے ہی اسٹار کر رکھی تھی کاروائی کرتے ہی بھاگ نکلا۔ اس نے دو فائر کیے مقتول محمدطاہر چوہدری کی عمر 50 سے 55 سال بتائی جاتی ہے۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ بہت ہی شریف انسان تھے۔ مقتول کے داماد راجہ بلال جو پاکستان تحریک انصاف واہ کینٹ کے وائس پریزیڈینٹ اور انجمن تاجران انوار چوک کے صدر بھی ہیں کا کہنا تھاکہ پولیس اپنی غلطیوں پر پردے ڈال رہی ہے ۔میرے سسر بہت شریف النفس انسان تھے ۔سیکورٹی کی صورتحال ناپید ہے پولیس کا کردار صفر ہے دن دھاڑے ایک تاجر کا قتل پولیس کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ راجہ بلال کا کہنا تھا تاجر رہنما جلد اپنا لاعمل دیں گے ہمیں چوہدری طاہر کا قاتل چاہیے اور تاجروں کا تحفظ یققینی بنایا جائے ۔
ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ یا دشمنی نہیں۔ہمیں انصاف چاہیے۔ایس واہ کینٹ ظہرالدین بابر کا کہنا تھاکہ ہم چیک کر رہےہیں کہ ہمیں کوئی سی سی ٹی وی کمیرہ فٹیج مل جائے تاکہ ہم وقوعے کا اندازہ لگا سکیں ظہرالدین بابر کا کہنا تھاکہ انشا اللہ ملزم جلد قانون کے کٹہر ے میں ہوگا۔ اور علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ تحفظ کو یقینی بنا یا جاسکے۔ ظاہری طور پر ڈکیتی لگنے والی کاروائی کے تانے بانے ٹارگٹ کلنگ کی جانب جا رہے ہیں دو فائر کیے گئے ایک فائر مقتول کو لگا دوسرا ضائع ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد محمد طاہر چوہدری کو پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموکی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: