ڈان خبرکی تحقیقات: فی الوقت نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں قومی اہمیت کے معاملات بالخصوص گزشتہ سال اکتوبر میں ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی انکوائری کمیٹی کے مندرجات کو عام کرنے کے حوالے سے وفاقی وزراء سمیت قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ کے لیے ایک اور اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا تاہم وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کے تین روز بعد منعقد ہوا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 5 سے زائد گھنٹے وزیراعظم کے ساتھ گزارے اور اسی لیے انھوں نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مرکز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کو بھی منسوخ کردیا تھا۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے یہاں تک کہا کہ وزیرداخلہ پونے 4 بجے نادرا کے مرکز پر میڈیا سے بات چیت کریں گے لیکن بعد میں صحافیوں کو کہا گیا کہ چوہدری نثار کی مصروفیات کے باعث تقریب منسوخ ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نے رپورٹ کیا کہ وفاقی حکومت نے ڈان رپورٹ کی انکوائری کے حوالے سے 29 اپریل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزارت اطلاعات کے سینئر عہدیدار کو ہٹانے کے لیے جاری ہونے والے احکامات کے علاوہ ‘وقتی طور پر’ کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں ان کے قریبی ساتھیوں اور حکومت کے سینئر وزراء کے ایک اجلاس میں کیا گیا، جبکہ مزید لوگوں سے ‘مشاورت’ کے لیے ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ‘آج کا اجلاس ایک مشاورتی عمل تھا اور اس حوالے سے مزید لوگوں کے ساتھ ملاقات متوقع ہے’۔

اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری ہونے والے احکامات کافی ہیں اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے حوالے سے کوئی جز باقی نہیں رہا جس کی نوٹیفکیشن میں وضاحت نہ کی گئی ہو۔

یاد رہے کہ ڈان خبر کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 29 اپریل کو وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین علی کو برخاست کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

جس کے فوری بعد پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اس نوٹیفکیشن کو ‘نامکمل’ قرار دیتے ہوئے ‘مسترد’ کردیا تھا۔

اس صورت حال کے چند گھنٹوں کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ حتمی نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہوگا اور وہ انکوائری کمیٹی کی ‘بلیک اینڈ وائٹ سفارشات’ کی روشنی میں ہوگا۔

تاہم منگل (9 مئی) کو ہونے والے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اس حوالے سے مستقبل قریب میں عام ہونے کے لیے کچھ نہیں رہا۔

نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق ‘اجلاس کے شرکاء نے ٹوئیٹ کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس کے نوٹیفکیشن کو رد کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا’۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‘فی الوقت سفارشات کو جاری نہیں کیا جائے گا، اسی طرح شرکاء نے کہا کہ اگر کسی کو حکومت کے فیصلے سے کوئی تحفظات ہیں تو وہ معمول کے طریقہ کار کے مطابق متعلقہ ذرائع سے آگاہ کرے’۔

قبل ازیں وزیراعظم نے 29 اپریل کے بعد لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا تھا جہاں اطلاعات کے مطابق حکومت کے سینئر ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ میڈیا کو جاری کی گئی انکوائری رپورٹ کے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: