گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کی جائے ۔سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد( توقیر ریاض خان) گلگت میں غیر ملکی  سیاحو ں کے لیے این او سی کی شرط ختم کی جائے ۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سینٹ میں گلگت بلتستان کے اس درینہ مسئلے کو اٹھا تے ہوئے NOC کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ چیرمین چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کونسل سینٹرمحمد طلحہ محمو د کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے ایک دفعہ سوچ ضرور لینا چاہیے ۔سینٹ کے پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو کسی بھی فیصلے سے پہلے ایک دفعہ سوچ لینا چاہیے ۔ گلگت بلتستان میں مکمل امن قائم ہونے کے بعد سیاحت پھل پھول رہی ہے ۔ این او سی کا معاملہ اس خطے کی معیشت پر کڑی ضرب ہے ۔ یہ ایک حساص مسئلہ ہے اس ایسا حل نکالا جائے کہ جس سے سیاحوں کودرپیش مشکلات ختم ہوں۔ پاکستان کی سیکورٹی کے معاملات کو نظر انداز کیے بغیر سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ چیرمین چائنہ پاکستان اقتصادری راہداری کونسل سینیٹر طلحہ محمود نے چند دن قبل دورہ گلگت بلتستان کےموقع پر اس پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط کو ختم کیا جائے سینٹ میں بھی اس مسئلے پر آواز اٹھائی کہ این او سی کو شرط کو ختم کیا جائے ۔اس موقع پراخباری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی سیاحو کے حوالے س ے این او سی کا معاملہ گلگت بلتستان کی معیشت اور سیاحت کے حوالے سے بڑا نازک ہے اور اس سے گلگت بلتستان میں فروغ پانے والی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے پہلے ہی گلگت بلتستان سیاحت کے شعبے میں  کافی مشکل وقت دیکھ چکا ہے ۔اس میں الجھنیں نہ پیدا کی جائیں ۔سیکورٹی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا کوئی متبادل حل نکالا جائے۔ اگر موجودہ حکو مت کی مخلص کو ششوں کے باعث گلگت بلتستان میں مکمل امن قائم ہوا ہے تو اس کو امن کی فضا کو مشکل نہ بنایا جائے ۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کی روزی روٹی کا مدار سیاحوں کی آمدو رفت پر ہے ۔ امن قائم ہونے کے بعد وہاں سیاحت کے صنعت نے ترقی کی طرف قدم رکھناشروع کر دیا ہے ۔ جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ بچھلے سال 10 سے 15 لاکھ مقامی سیاحو ں نے گلگت بلتستان کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پر امن ماحول اور انفراسٹکریکچر کی بہتری کی وجہ سے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمدورفت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور اس ضمن میں حکومت غیر ملکی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کےلیے اقدامات کرے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر لوگوں کا روزگار سیاحت سے منسلک ہے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا این او سی جیسی بےجا پابندی کے بجائے اس حساس مسئلے کا ایسا حل نکالا جائے ک جس سے پاکستان کی سیکورٹی کے معاملات کو نظر انداز کیے بغیر گلت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی ہو گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحت  کا شعبہ مزید فروغ  پائے انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ نا صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی انتہائی اہیمت کا حامل ہے جس سے ایک طرف پاکستان کی معشت مضبوط ہوگی تو دوسری جانب دنیا میں پاکستان کا تشخص  مزید مضبو ط اور بہتر ہوگا۔ انہون نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اجلت میں کیے جانے والے فیصلوں پر غور ضرو رکیا جائے گا۔ اور غیرملیکی سیاحوں کے لیے دشواریوں کو دور کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: