ن لیگی وفد شرمندہ ہو کر واپس ۔ ملک یاسراعوان نے گھر آئےوفد کو انکار کرکے واپس بھیج دیا ۔خان گروپ کو نہیں چھوڑ سکتے ۔

چیرمین بلدیہ محمود شاہ کا خواب ملک یاسر بٹ کی دہلیز پر جاکر چکنا چور ہوگیا۔ اور سردار سلطان سمیت لیگی رہنماوں کو شرمندی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک عمرفاروق بر وقت اطلاع ملنے کے بعد اس میٹنگ میں نہ شامل ہوئے ۔

ٹیکسلا ( توقیر خان سے  )ہمیں پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد راضی کرنے آیا تھا۔ لیکن  کسی بھی طرح خان گروپ نہیں چھوڑ سکتے ۔ملک یاسر صدیق اعوان نے (ن) لیگی وفد کو کھری کھری سنا دیں۔ وارد نمبر 6 ٹیکسلا کے سابق امیدوار برائے کونسلر پی ٹی آئی اور ملک مصری ( محلہ مجاور) کے بھتیجے کے گھر (ن) لیگی وفد کی آمد ۔ اس ملاقات کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب ملک یاسر صدیق اعوان نے آنے والے وفد کو دو ٹوک الفاظ میں کہ دیا کہ میں خان گروپ کو نہیں چھوڑ سکتا آپ میرے گھر آئے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ساری باتیں بھلا کر(خان گروپ) کی مہربانیوں کو کسی بھی طرح فراموش کر دوں ۔ملک اللہ دتہ کونسلر وارڈ نمر 6 میر ی برادری کے ہیں لیکن میں کُھل کر ان کی مخالفت کروں گا۔انہوں نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے چیرمین بلدیہ سمیت (ن )لیگ ٹیکسلا کی مرکزی قیادت جس میں سردار سلطان بھی شامل تھے چائے پیے بغیر واپس چل دیے ۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا اہتمام چیرمین بلدیہ محمود حسین شاہ نے کیا تھا لیکن پنڈورا باکس اس وقت کھلا جب میزبان نے یہ کہہ کر ٹُھکر ا دیا کہ میرا ( ن) لیگ میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمر فاروق کو جب اطلاع ملی کہ جس دھڑے کو ہم( ن) لیگ میں شامل کرنے جا رہے ہیں وہ تو صاف انکاری ہو چکا ہے تو انہوں نے موقع کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے نہ آنا میں ہی بہتری سمجھی ۔ لیکن سردار سلطان چیرمین بلدیہ محمود شاہ کی باربار دعوت پر وہاں پہنچے تو یہ دیکھ ششدر رہ گئے اور سردار سلطان کو میڈیا کی موجودگی میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی ساری ذمیداری بلدیہ ٹیکسلا کے چیرمین محمود حسین شاہ کو جاتی ہے جن کی ناقض پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسلا کے مسائل کا حل تو کُجا ،پارٹی معمالات میں بھی بے ترتیبی نظر آرہی ہے۔جناب چیرمین اپنی ذمیداریوں سے بے غم پارٹی کی فعالیت کی ناکام کوششوں میں لگے ہیں ۔ سردار سلطان جو اس وقت چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی ہیں ان کی پوزیشن چوہدری نثار کے بعد اپنی جگہ آپ ہے بغیر تصدیق کے ان کو ایسی محفل میں لے جانا کہ جہاں پر سامنے والے اپ کی رائے سے اختلاف رکھتے ہیں کس چیز کا پیش خیمہ ہیں۔ پی پی 7 میں مشکل سیاسی صورت حال میں اس طرح کا واقعہ پارٹی کے مورال کس قدر نقصان پہنچائے گا اس کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔ چوہدری نثار علی کی ساخت کو پی پی 7 میں جس طرح متاثر کیا جارہا ہے وہ الیکشن کے دنوں میں واضع ہوگا۔ ایک دن پہلے میڈیا کی بڑی تعدا د کو چیرمین آفس کی جانب سے یہ دعوت موصول ہوئی کےمحلہ مجاور میں بہت بڑی پریس کانفرنس ہونے جارہی ہے جس میں اہم دھڑا( ن )لیگ میں شامل ہوگا۔ دھڑم تختہ اس وقت الٹ گیا جب شامل ہونے والے گھر بلا کر دو ٹوک انکاری ہوگئے ۔ چیرمیں بلدیہ کی غیر ذمیدارنہ کوارڈینیشن نے سردار سلطان کو او ر ان کے ساتھ آنے والے( ن) لیگی رہنماوں کو ملک یاسر بٹ کے گھر سے شرمندہ ہوکر واپس جا نے پر مجبور کردیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: